نوئیڈا، 29؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی صدر اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اپنی ریاست میں شراب پرپابندی کی کامیابی کے بعداترپردیش میں بھی لاگو کرنے کی اپیل کی۔نتیش کمار نے بدھ کو گریٹر نوئیڈاکے جنتا انٹرکالج میدان میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نتیش کمار بہار میں شراب بندی کے بعد معاشرے میں آئے تبدیلی کے فوائدگنائے۔انہوں نے کہا کہ بہار میں شراب پرپابندی کابراہ راست اثر جرائم کے اعداد و شمار پر پڑا ہے۔شرابندی کی وجہ سے سڑک حادثوں میں تقریباََ30فیصد تک کی کمی آئی ہے۔نتیش کمار کی مانیں تو بہار میں شراب بندی کے بعد سے جرم کے واقعات میں بھی کافی کمی آئی ہے۔بہار کے وزیراعلیٰ نے کہاکہ اتر پردیش میں بھی شراب پرپابندی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ یوپی ملک میں ایک بڑی ریاست ہے اور یہاں شراب کی کھپت بھی زیادہ ہے، نتیش نے کہا کہ شراب پرپابندی کافیصلہ معاشرے کے مفاد میں ہے،اس سے غریبوں میں بچت کی طاقت بڑھے گی۔انہوں نے ریلی کے اسٹیج سے یوپی کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادوسے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ریاست میں بھی شراب پرپابندی پرفیصلہ لیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر اکھلیش حکومت شراب بندی کے فوائد دیکھنا چاہتے ہیں تو ایک ٹیم کو بہار دورے پربھیجیں۔نتیش کمارنے کہاکہ پی ایم مودی جس طرح لوگوں سے یوگا کو اپنانے کی اپیل کرتے ہیں، لیکن شراب بندی کے بعد ہی لوگ پورروپ سے یوگاکواپنا سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ میانہ ملک کے مفاد میں ہے اور اس کو لے کر پی ایم کو سخت فیصلہ لینا چاہئے، نتیش کی مانیں تو پی ایم کوشراب پربابندی کی مہم بی جے پی حکومت ریاستوں سے ہی شروع کرنی چاہئے۔